• news

پاکستان، بھارت خوشگوار تعلقات خطے کے استحکام کےلئے ضروری ہیں: سلمان خورشید

پاکستان، بھارت خوشگوار تعلقات خطے کے استحکام کےلئے ضروری ہیں: سلمان خورشید

نئی دہلی (اے این این) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے پاکستان اوربھارت کے درمیان خوشگوار تعلقات کوخطے کے استحکام کےلئے ناگزیرقراردیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ پاکستان اس سلسلے میں موثر اقدامات کرے تاکہ علاقے سے کشیدگی دور ہوسکے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا پاکستان اوربھارت کے درمیان خوشگوار تعلقات کو علاقے کے استحکام کیلئے ضروری ہیں دونوں ملکوں کے خوشگوار تعلقات سے علاقے میں بحران کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا پاکستان کو چاہیے کہ اس سلسلے میں موثر اقدامات عمل میں لائے تاکہ علاقے سے کشیدگی دور ہوسکے۔ واضح رہے اس سے قبل بھارت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ انہوںنے کہا تھا کہ وہ اپنے اقتدار کی قانونی مدت پوری ہونے سے قبل پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی کوشش کریں گے ۔
سلمان خورشید

ای پیپر-دی نیشن