• news

تحریک انصاف کا ڈرون حملوں کیخلاف دھرنا 46ویں روز میں داخل کارکنوں کا احتجاج جاری رکھنے کا عزم

تحریک انصاف کا ڈرون حملوں کیخلاف دھرنا 46ویں روز میں داخل کارکنوں کا احتجاج جاری رکھنے کا عزم

پشاور (اے پی اے)تحریک انصا ف کے زیر اہتمام ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی دھرنے کو 46روز مکمل ہو گئے۔ گزشتہ روز دھرنے کے 46ویں روز تحریک انصاف پی کے ون پشاور نے دھرنا کیمپ میں ڈیوٹی دی۔ اس موقع پر پی کے ون کے ہدایت اللہ آفریدی، عرفان سلیم، بابائے دھرنا فیاض خلیل، اقلیتی رہنما ارنسٹ نہال و دیگر بھی موجود تھے جبکہ جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد کے کارکنان بھی بدستور دھرنا کیمپ میں موجود رہے۔ کارکنوں نے اس موقع پر ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماﺅں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دھرنا ڈرون حملے بند ہونے تک جاری رکھیں گے اور کسی دباﺅ میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی بزدلی نے پاکستان کو مزید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت تحریک انصاف کے اس دھرنے کو نہیں ختم کر سکتی۔ ڈرون حملوں کیخلاف نیٹو سپلائی روکنا ملکی مفاد میں ہے۔ جب تک ڈرون بند نہیں ہونگے نیٹو سپلائی بند رکھیں گے۔ آج بدھ کو حلقہ پی کے ٹو پشاور کے کارکنان دھرنا کیمپ میں ڈیوٹی دینگے۔
تحریک انصاف کا دھرنا

ای پیپر-دی نیشن