مشرف کی 31 جولائی کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست ‘سپریم کورٹ آج قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کریگی
مشرف کی 31 جولائی کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست ‘سپریم کورٹ آج قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کریگی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پرویز مشرف کی جانب سے سپریم کورٹ کے 31 جولائی 2009ءکے فیصلے پر نظرثانی سے متعلق عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست پر رجسٹرار کے اعتراضات اور درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق سماعت آج ہو گی۔ سماعت جسٹس انوار ظہیر جمالی ان چیمبر کرینگے جس میں اس بات کے جائزہ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ درخواست قابل سماعت ہے کہ نہیں، لگائے گئے اعتراضات کی آئین و قانون کے مطابق کیا حیثیت ہے۔ واضح رہے درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات لگائے ہیں۔
مشرف/ درخواست