جنوبی وزیرستان : چیک پوسٹ پر حملہ‘جھڑپ ‘3 اہلکار ‘10 شدت پسند جاں بحق
راولپنڈی (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں گرین ریج چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ حملے میں 10 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ جھڑپ کے دوران 3سکیورٹی اہلکار بھی جاںبحق ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدت پسندوں نے جنوبی وزیرستان میں گرین ریج چیک پوسٹ پر رات 8 بجے کے قریب حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 10 دہشت گرد مارے گئے۔