• news

امریکی گلوکارہ جینفر جراوت نے اسلام قبول کر لیا

رباط (اے این این)  عرب گوٹس ٹیلنٹ کی پوزیشن ہولڈر اور اپنی سریلی آواز سے دنیا کو متحیر کردینے والی امریکی گلوکارہ جنیفر جراوت نے اسلام قبول کرلیا۔ عرب گوٹس ٹیلنٹ میں شرکت کے ایک ماہ بعد یوٹیوب پر جاری کی گئی ویڈیو میں امریکی گلوکارہ  جنیفر کو اسلام قبول کرتے ہوئے دکھایا گیا  ہے۔ ویڈیو میں امریکی گلوکارہ کے ساتھ دو افراد کو دیکھا جاسکتا ہے جن میں سے ایک مراکش کے مقامی مذہبی  رہنما جبکہ دوسرے کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ ان کے منگیتر یا شوہر ہیں۔ ویڈیو میں مذہبی رہنما امریکی گلوکارہ سے کلمہ شہادت کے بارے میں سوال کرتے ہیں جس پروہ کلمہ پڑھ کر باقاعدہ  طور پر اسلام قبول کرتی ہیں۔ مقامی رہنما ان سے قرآنی سورتوں کے بارے میں سوال کرتے ہیں جس پر جنیفر سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کرتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن