• news

ڈی آئی خان: فورسز کی فائرنگ، دھماکہ ایک خودکش حملہ آور ہلاک، دوسرا فرار

ڈیرہ اسماعیل خان (وقت نیوز)  ڈیرہ اسماعیل خان  کے  علاقے موسیٰ  زئی  میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے باعث دھماکے سے ایک خودکش بمبار  ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ تفصیلات  کے مطابق دو خودکش  حملہ آور  موٹر سائیکل  پر ایک بس کے پیچھے جا رہے تھے کہ تھانہ چودھوان  چیک پوسٹ پر سکیورٹی فورسز  نے  انہیں رکنے  کا اشارہ کیا جب  وہ نہ رکے تو سکیورٹی فورسز  نے فائرنگ کر دی جس پر ایک خودکش حملہ آور  نے خود  کو دھماکے سے اڑا لیا  جبکہ دوسرا دھماکے  سے قبل  موٹر سائیکل  سے اتر کر قریبی  بستی میں  روپوش ہو گیا۔ بتایا گیا  کہ  شہر میں خودکش  حملہ آوروں  کے داخل   ہونے کی اطلاع  پر چند روز سے  سکیورٹی ہائی الرٹ اور دونوں  حملہ آوروں کی تلاش جاری تھی گزشتہ روز موسیٰ  زئی  میں سکیورٹی اہلکاروں کی مشکوک  موٹر سائیکل  سواروں پر نظر پڑی  تو انہوں  نے روکنا چاہا  نہ رکنے  پر گولیاں  برسا دیں جس  سے  زوردار  دھماکہ  ہوا   فرار ہونیوالے دہشت گرد کی رات گئے تک تلاش جاری تھی۔

ای پیپر-دی نیشن