نصابی کتب آن لائن--- ای لرننگ پروگرام
نصابی کتب آن لائن--- ای لرننگ پروگرام
حکومت پنجاب نے تعلیمی شعبے کی ترقی اور بہتری کیلئے گزشتہ 5 برسوں میں انقلابی اقدامات کئے اور اب بھی اسی سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا فروغ اسکی ترجیحات میں سرفہرست ہے- انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا قیام اور اب ای لرننگ پروگرام کا اجراءاس کی شاندار مثالیں ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں ای لرننگ پروگرام کا آغازبہت پہلے کیا جا چکا ہے اور ان ممالک کی بڑی آبادی اس جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے۔ پنجاب پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جہاں پر ای لرننگ جےسے انقلابی اور شاندار پروگرام کا باقاعدہ آغاز کےا گیا ہے جس سے نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے طلبا و طالبات استفادہ کرسکیں گے۔ ابتدائی طور پر نویں اور دسویں جماعت کے طلبا و طالبات کیلئے سائنس کی نصابی کتب آن لائن دستیاب ہوں گی اور مرحلہ وار پروگرام کے تحت اس کا دائرہ کار پانچویں، آٹھویں اور بارہویں جماعت کے طلبا و طالبات تک بڑھایا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے ای لرننگ کے شاندار پروگرام کا آغاز کرکے طلبا و طالبات کو مفت نصابی کتب اور متعلقہ تعلیمی مواد تک رسائی بھی فراہم کی ہے۔ حکومت پنجاب نے صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ پر اربوں روپے صرف کئے ہیں اور ای لرننگ پروگرام کا انقلابی منصوبہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ای لرننگ پروگرام کے تحت طلبا و طالبات تعلیمی اداروں اور گھروں میں نصابی کتب اور متعلقہ مواد سے استفادہ کر سکیں گے اور اسی سمت آگے بڑھتے ہوئے حکومت پنجاب نے اگلے مرحلے میں صوبہ بھرمیں ای لائبریریاں بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیونیکیشن اور انفارمیشن کے جدید دور میں ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے عصر حاضر کے تقاضوں کیمطابق آگے بڑھنا بہت ضروری ہے اور اسی اہمیت کے پیش نظر ارفع کریم سافٹ وےئر ٹےکنالوجی پارک مےں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں تین سو سے زیادہ طلبا و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
صوبے میں ای لرننگ پروگرام کے افتتاح کے موقع پر ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ تعلیم پنجاب کے اشتراک سے تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے شعبہ تعلیم کی بہتری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے پروگراموں کیلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے ہیں - پنجاب حکومت نے گزشتہ دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دےنے کا جو ا نقلابی پروگرام شروع کیا تھا- ای لرننگ اسی انقلابی اقدام کی کڑی ہے- سابق دور میں ساڑھے 8ارب روپے کے دو لاکھ 10ہزار لیپ ٹاپ صرف اور صرف میرٹ پر ہونہار طلبا میں تقسیم کئے گئے -پنجاب حکومت رواں برس سکولوں کے طلبا و طالبات کو ٹیبلٹس فراہم کرے گی جبکہ لیپ ٹاپ سکیم بھی جاری رہے گی- پنجاب کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے- سابق دور میں 45سو ہائی سکولوں میں 5ارب روپے کی لاگت سے آ ئی ٹی لیبز قائم کی گئیں- ای لرننگ پروگرام سے طلبا و طالبات تعلیمی اداروں اور اپنے گھروں میں بھی بغیر کسی فیس کے نصابی کتب اور متعلقہ تعلیمی موادسے فائدہ ا ٹھا سکیں گے-- صوبے میں ایجوکیشن ریفارمز روڈ میپ پروگرام پر عملدرآمد کے انتہائی حوصلہ افزاءنتائج برآمد ہوئے ہیں او ر15 لاکھ نئے بچے سکولوں میں داخل ہوئے ہیں اور اسکے ساتھ بچوں کی ڈراپ آﺅٹ شرح روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں -اس پروگرام کو بہتر انداز سے آ گے بڑھانے کیلئے ای ڈی او ایجوکیشن کے تبادلے پر پابندی لگائی گئی ہے- پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ حکومت پنجاب کا ملکی تارےخ کا اےک اور منفرد پروگرام ہے اوراس انقلابی فنڈ سے 50ہزار ذہین مگر کم وسیلہ طلبا و طالبات اپنا تعلیمی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں- 10ارب روپے کے اس فنڈ سے سالانہ ایک ارب روپے کی آمدن ہوتی ہے او را یک ارب روپے سے زائد تعلیمی وظائف دےے جارہے ہیں -5سال بعد اس فنڈ کا حجم 20ارب روپے تک پہنچ جائیگا اور لاکھوں بچوں کو تعلیمی وظائف دیئے جائینگے- پنجاب اےجوکےشن انڈومنٹ فنڈ سے پنجاب بلکہ سندھ، بلوچستان، خےبر پختونخوا، آزاد کشمےر ،گلگت بلتستان،فاٹا اوروفاقی دارالحکومت کے طلبا و طالبات بھی مستفید رہے ہےں۔