دووضاحتیں
دووضاحتیں
مکرمی: راقم محترمہ نازیہ مصطفیٰ کے علمی اٹھان کے کالموں کا مستقل قاری ہے۔ ”خلوص کا پہاڑ“ (نوائے وقت 30دسمبر2013ئ)کے حوالے سے ایک وضاحت ضروری ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ”سلطان چغری بیگ (چغر بیگ نہیں) داﺅد سلجوق سلطان تھا اور اس کے انتقال پر الپ ارسلان سلطان بنا“ حالانکہ حقیقت ہے کہ پہلا سلجوقی سلطان طغرل بیگ تھا او اس کا بھائی چغریٰ بیگ (چغر بیگ نہیں)داﺅد (متوفی 1060ئ) اس کا دستِ راست اور خراسان کاحاکم تھا اور 1060ءمیں طغرل کی وفات پر چغری بیگ کا بیٹا اور طغرل بیگ کا بھتیجا الپ ارسلان سلجوقی حکمران بنا تھا۔ محترم جناب اثر چوہان نے ”بلاول بھٹو، دخل درمخولیات“ میں نادر شاہ افشار (شاہ ایران) کو ” نادر شاہ درانی“ لکھا ہے۔ درانی تواس کا ایک افغان سالار اور ابدالی قبیلے کا احمد خاں تھا جو نادر شاہ کے قتل( 1747ئ) پر افغانستان کا بادشاہ بنا اور احمد شاہ دُرِ دوران (زمانے کا موتی) کہلایا اور اسی لئے تاریخ اسے ”احمد شاہ دُرانی“ یا ”احمد شاہ ابدالی“ کہتی ہے۔ (محسن فارانی)