• news

فیصل آباد:کمسن لڑکے اور لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

فیصل آباد:کمسن لڑکے اور لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) کمسن لڑکے اور لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ڈجکوٹ چک نمبر 243ر۔ب کے رہائشی محمد یٰسین کا 12 سالہ بیٹا محمد وسیم سمندری روڈ پر واقع کوئلہ فیکٹری میں کام سے فارغ ہو کر گھر واپس جا رہا تھا اسی دوران راستہ میں نامعلوم ملزمان اسے مبینہ طور پر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے قریبی فصلوں میں نعش پھینک کر موقع سے فرار ہو گئے تھے، جس کو مقتول کے والد محمد یٰسین نے جوتوں اور کپڑوں سے شناخت کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ علاوہ ازیں جڑانوالہ نیا بازار کے رہائشی حسن خان کی 8 سالہ بیٹی ذولیخہ کو 30 دسمبر 2013ءکی شام گلی میں کھیلتے ہوئے نامعلوم ملزمان اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے تھے جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کا مقدمہ تھانہ جڑانوالہ میں درج کر لیا گیا تھا جسے نامعلوم ملزمان نے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر کے اس کی نعش قریبی فصلوں میں پھینک کر موقع سے فرار ہو گئے جس کی نعش کو اطلاع ملنے پر پولیس نے قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔
زیادتی قتل

ای پیپر-دی نیشن