صدر مملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، صوبہ میں قیام امن کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے: ممنون حسین
صدر مملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، صوبہ میں قیام امن کیلئے اقدامات کرتے رہیں گے: ممنون حسین
اسلام آباد (ثناءنیوز) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ آزاد خطے گلگت بلتستان کی داخلی خودمختاری اور فیصلوں میں آزادانہ ماحول میسر آنا علاقے کے استحکام کیلئے پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ پاکستان آزاد خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ صدر مملکت نے اس امر کا اظہار بدھ کو اسلام آباد میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ سے ملاقات میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے صدر مملکت کو بتایا کہ آزاد علاقے کے بارے میں صدارتی آرڈر اہم پیشرفت تھی، عوامی احساسات جذبات کے مطابق تعمیر و ترقی اور علاقے کے انتظام پر اختیار ملنا انتہائی اہم اقدام تھا۔ ملاقات میں علاقائی استحکام کیلئے قانون سازی اسمبلی کے کردار ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر/ ملاقات