میں نے اسامہ کیخلاف آپریشن کی مخالفت کی‘ اوباما افغان جنگ پالیسی سے مطمئن نہیں : رابرٹ گیٹس
میں نے اسامہ کیخلاف آپریشن کی مخالفت کی‘ اوباما افغان جنگ پالیسی سے مطمئن نہیں : رابرٹ گیٹس
واشنگٹن ( نمائندہ خصوصی) سابق امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے صدر اوباما پر شدید تنقید کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر افغانستان پر اپنی فوجی حکمت عملی اور جنرل ڈیوڈ پیٹریاس پر بداعتمادی کا شکار تھے۔ اوباما افغان صدر حامد کرزئی کو بھی پسند نہیں کرتے تھے۔ رابرٹ گیٹس کا کہنا تھاکہ وہ پاکستان میں اسامہ کےخلاف آپریشن کے مخالف تھے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افغان جنگ کے حوالے سے اپنی یادداشتوں میں رابرٹ گیٹس کا کہنا ہے کہ صدر اوباما کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حکمت عملی اور وہاں افواج کی قیادت کرنے والے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس پر مکمل اعتماد نہیں تھا۔ ا±ن کا یہ بھی کہنا تھا کہ براک اوباما افغانستان کے صدر حامد کرزئی کو بھی ناپسند کرتے تھے۔ نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے مطابق رابرٹ گیٹس نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر افغان جنگ میں اپنی ہی منظور کردہ حکمت عملی سے بھی مطمئن نہیں تھے اور وہ امریکی افواج کے کمانڈر کی کارکردگی سے بھی ناخوش تھے۔ انہیں یہ خدشات لاحق تھے کہ ا±ن کی پالیسیاں ناکام رہیں گی۔ رابرٹ گیٹس سی آئی اے کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں انہوں نے لکھا ہے کہ صدر، نائب صدر سمیت وائٹ ہاو¿س کے حکام میں اعلیٰ فوجی قیادت کے حوالے سے شکوک وشبہات اور بداعتمادی پائی جاتی تھی۔ تاہم سابق وزیر دفاع نے اسامہ بن لادن کے خلاف پاکستان میں آپریشن پر صدر اوباما کو سراہا۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس آپریشن کی مخالفت کی تھی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اپنی کتاب میں انہوں نے لکھا ہے کہ صدر اوباما کو خدشات تھے کہ ان کی افغانستان میں پالیسی کبھی کامیاب ہو بھی پائے گی یا نہیں۔ صدر اوباما صدر بش سے ورثے میں ملنے والی عراق اور افغانستان کی جنگوں کے بارے میں غیر مطمئن تھے۔ صدر اوباما کو اپنی فوج پر بھی زیادہ اعتماد نہیں تھا جو کہ انہیں مختلف راستے بتاتی تھی۔ سابق وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ صدر اوباما اسے اپنی جنگ تصور ہی نہیں کرتے تھے اور ان کے لئے اولین ترجیح وہاں سے نکلنا ہے۔ رابرٹ گیٹس نے اوباما انتظامیہ کے دور میں پینٹاگون پر وائٹ ہاو¿س کی ’کنٹرولنگ نیچر‘ پر تنقید کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ صدر اوباما کے سویلین مشیر جو فوجی آپریشن کی سمجھ بوجھ نہیں رکھتے غیرضروری طور پر پینٹاگون کے معاملات میں مداخلت کرتے ہیں۔
رابرٹ گیٹس