سندھ کے دو صوبے، ایم کیو ایم کے مطالبے سے غیر ملکی ایجنڈے کی بو آ رہی ہے: خورشید شاہ
سندھ کے دو صوبے، ایم کیو ایم کے مطالبے سے غیر ملکی ایجنڈے کی بو آ رہی ہے: خورشید شاہ
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی طرف سے سندھ کے دو صوبوں کے مطالبہ سے غیر ملکی ایجنڈے کی بو آ رہی ہے ¾پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی تقسیم کا خواب پورا نہیں ہونے دےگی۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی سندھ کی تقسیم کا خواب پورا نہیں ہونے دے گی، ایم کیو ایم کی طرف سے سندھ کے دو صوبوں کے مطالبہ سے غیر ملکی ایجنڈے کی بو آ رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ کو دو صوبے بنانے کا مطالبہ کرنے والے ہمیشہ پاکستان کی جغرافیائی تقسیم کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی چھوٹی نظریاتی جماعتوں نے سندھ کے حصے بکھرے کرنے کی سازش کو مسترد کر دیا پیپلز پارٹی ہمیشہ وفاق کی سیاست کرتی رہی ہے اور وفاقیت کی حامی رہی ہے۔ایک سوا ل کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ہجرت کر کے آنے والے تمام لوگ سندھ دھرتی کے فرزند ہیں ¾پرویز مشرف کے خلاف کارروائی مہاجر ہونے کی بنیاد پر نہیں ہو رہی تاہم اگر یہ مقدمہ بارہ اکتوبر سے چلایا جاتا تو سابق صدر کا ساتھ دینے والے بھی زد میں آجاتے۔
خورشید شاہ