• news
  • image

زرداری کی زیر صدارت اجلاس‘ پیپلز پارٹی کا بلدیاتی الیکشن میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

زرداری کی زیر صدارت اجلاس‘ پیپلز پارٹی کا بلدیاتی الیکشن میں بھرپور شرکت کا فیصلہ

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پیپلز پارٹی نے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کسی بھی دھاندلی کو ناکام بنانے کے لئے پارٹی کارکنوں کو بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایات کی جائیں گی۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی سربراہی میں یہاں زرداری ہا¶س میں پیپلز پارٹی کے رہنما¶ں کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں سید یوسف رضا گیلانی‘ ملک حاکمین خان‘ صابر بلوچ‘ جہانگیر بدر‘ سردار لطیف کھوسہ‘ پلوشہ خان‘ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری مجید‘ امتیاز صفدر وڑائچ‘ پی پی ضلع اسلام آباد کے صدر سید سبط حیدر بخاری نے شرکت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری آج جمعرات کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے تجویز پیش کی کہ سابق صدر آصف علی زرداری جنوبی اور وسطی پنجاب کے کارکنوں سے الگ الگ ملاقاتیں کریں۔ اجلاس میں ملک کے اندر مہنگائی‘ بےروزگاری‘ بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سمیت تمام امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے اور تمام ناراض کارکنوں سے ملاقاتیں کروں گا ان کے ساتھ ماضی میں جو ناانصافیاں ہوئی ہیں اس کا ازالہ کیا جائے گا اور اب قربانی دینے والے کارکنوں کو پارٹی عہدے دئیے جائیں گے۔
زرداری / اجلاس

epaper

ای پیپر-دی نیشن