• news
  • image

پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن کو مزید التوا میں رکھنے میں کامیاب، نئی حکمت عملی بنا لی

پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن کو مزید التوا میں رکھنے میں کامیاب، نئی حکمت عملی بنا لی

کراچی(آن لائن)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے مزید التوا کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی نے حکمت عملی تیار کر لی ہے،عدالتی فیصلے کی روشنی میں سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع حاصل کرے گی ،سندھ کے وزیر اطلاعات وبلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عدالت نے دوبارہ حلقہ بندیوں کے احکامات دئیے تو پہلے خانہ شماری ہوگی پھر حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔ شرجیل انعام میمن نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 18جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہورہے ہیں۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی نئی تایخ کا علان الیکشن کمیشن سندھ حکومت کی مشاورت سے کرے گا۔ 27جنوری کو سپریم کورٹ حلقہ بندیوں کی درخواست کی سماعت ہوگی۔ جس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ سند ھ میں بلدیاتی انتخابات حالیہ حلقہ بندیوں سے ہوں گے یا2001کی حلقہ بندیوں کے مطابق سابق صدر پرویز شرف نے اپنے حواریوں کو خوش کرنے کے لئے من پسند حلقہ بندیاں کی تھیں جسے پیپلز پارٹی تسلیم نہیں کرتی ہے۔پرویز مشرف کے دور میں ہونے والی حلقہ بندیاں سندھ میں پیپلز پارٹی کے مینڈٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف تھیں سندھ میں من پسند نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اگر سپریم کورٹ سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل دوبارہ حلقہ بندیوں کے احکامات دیتی ہے تو پہلے خانہ شماری کی جائے گی پھر حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست میں وہ فیصلہ بھی دے دیا گیا جس کا ذکر ان کی آئینی درخواست میں بھی نہیں تھا۔سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے متعلق پیپلز پارٹی کی حکمت عملی کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی قانونی جنگ کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کو مزید التوا میں رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور سندھ میں خانہ شماری کرائی جاتی ہے تو مارچ 2015میں بھی سندھ میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں ہونگے۔
شرجیل میمن

epaper

ای پیپر-دی نیشن