عید میلاد النبی پر کراچی میں ڈبل سواری اسلحہ کی نمائش پر پابندی موبائل فون سروس بند رکھنے پر غور
عید میلاد النبی پر کراچی میں ڈبل سواری اسلحہ کی نمائش پر پابندی موبائل فون سروس بند رکھنے پر غور
کراچی (وقائع نگار) سندھ حکومت 12 ربیع الاول کے موقع پر شہر قائد سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر 9 جنوری سے 15 جنوری تک ڈبل سواری پرپابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں 12 ربیع الاول کے دن صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک موبائل سروس بند رکھنے اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت موبائل فون سروس بند کرانے کے حوالے سے جلد وفاقی وزیر داخلہ کو خط لکھے گی۔
کراچی موبائل سروس