پرویز مشرف کیساتھ زیادتی ہو رہی ہے، علاج کیلئے بیرون ملک بھیجا جائے: ڈاکٹر امجد
پرویز مشرف کیساتھ زیادتی ہو رہی ہے، علاج کیلئے بیرون ملک بھیجا جائے: ڈاکٹر امجد
راولپنڈی (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کیساتھ زیادتی ہورہی ہے‘ حکومت 12 اکتوبر کو بھول گئی‘ پرویز مشرف کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجا جائے۔ میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر امجد نے کہا کہ حکومت 12 اکتوبر کے معاملے کو بھول گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائل کرنا ہے تو پھر 2007ءکے پرویز مشرف کے ساتھیوں کا بھی کیا جائے۔ پرویز مشرف کے اہل خانہ کا سابق صدر کے علاج کیلئے بیرون ملک رابطہ ہوچکا ہے لہٰذا انہیں بیرون ملک بھیجا جائے۔
ڈاکٹر امجد