سی این جی اضافی ٹیکس کے خاتمے کیخلاف درخواست کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی
سی این جی اضافی ٹیکس کے خاتمے کیخلاف درخواست کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے سی این جی پر 9 فیصد اضافی ٹیکس کے خاتمے کے خلاف ایف بی آر کی نظرثانی درخواست پرسماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نظرثانی درخواست کی سماعت کی۔ ایف بی آر کے وکیل شکیل الرحمان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے لوڈشیڈنگ اور سی این جی کے حوالے سے مشترکہ فیصلہ دیا۔ اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے عدالت کو بتایا کہ سیکشن تھری ٹیکس وصولی کے حوالے سے ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ دہرا ٹیکس نہیں ہونا چاہئے۔
سماعت ملتوی