• news
  • image

افغان طالبان نے خودکش حملے کیلئے بچی بھیجنے کی تردید کر دی

افغان طالبان نے خودکش حملے کیلئے بچی بھیجنے کی تردید کر دی

کابل (نیٹ نیوز) افغان طالبان نے خودکش حملے کیلئے 10 سالہ بچی کو بھیجنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کےخلاف حکومتی پروپیگنڈہ ہے۔ طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے کہا کہ ہلمند میں پولیس پر خودکش حملے کیلئے 10 سالہ بچی کو نہیں بھیجا‘ حملے کیلئے لڑکیوں کو استعمال کرنا نہ صرف غیر اسلامی ہے بلکہ افغان ثقافت اور روایات کے بھی خلاف ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن