• news

سٹاف کی کمی کے باعث غربت کے خاتمہ کا پروگرام آگے نہیں بڑھ سکتا: انور بیگ

سٹاف کی کمی کے باعث غربت کے خاتمہ کا پروگرام آگے نہیں بڑھ سکتا: انور بیگ

 اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سربراہ انور بیگ نے وزیراعظم کوایک سمری ارسال کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سٹاف کی کمی ہے جس وجہ سے غربت کے خاتمے کا یہ پروگرام آگے نہیں بڑھ سکتا اسلئے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل افراد کو پروگرام میں شامل کرنے کی اجازت دی جائے۔
۔ معتبر ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا ہے سابق دور حکومت میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 13 سو ایسے افراد بھرتی کئے گئے جو اہلیت سے عاری ہیں یہ افراد سیاسی بنیادوں پر بھرتی کئے گئے جبکہ 700 افراد انکم سپورٹ پروگرام میں دوسرے محکموں سے ڈیپوٹیشن پر لئے گئے۔ بے نظیر انکم سپورٹ کے سربراہ نے اپنی سمری میں لکھا ہے کہ وہ غربت کے خاتمے کے اس پروگرام کو فعال بنا کر نوجوانوں کو برسرروزگار لانا چاہتے ہیں لیکن ان کے ادارے کے پاس اہل افراد کی کمی ہے اس لئے وزیراعظم بی آئی ایس پی میں اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل افراد کو شامل کرنے کی اجازت دیں تاکہ اس ادارے کو ایشیائی ترقیاتی بنک اور دوسرے مالیاتی اداروں سے جو فنڈز ملے ہیں انہیں وزیراعظم کے ویژن کے مطابق کر کے غربت کا خاتمہ کیا جائے اور ملک سے بےروزگاری دور کی جائے۔
انور بیگ

ای پیپر-دی نیشن