• news

پیسکو سے متعلق کمیٹی کے بارے میں کوئی علم نہیں وزیر اطلاعات سے پوچھوں گا: وزیر اعلیٰ خیبر پی کے

پیسکو سے متعلق کمیٹی کے بارے میں کوئی علم نہیں وزیر اطلاعات سے پوچھوں گا: وزیر اعلیٰ خیبر پی کے

پشاور (این این آئی) خیبر پی کے کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کی طرف سے اعلان کردہ پیسکو سے متعلق کمیٹی سے لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے۔ وہ اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات سے پوچھیں گے۔
کے سینئر صوبائی وزیر سراج الحق کی طرف سے کمیٹی پر کئے گئے اعتراض کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انکا اعتراض حق بجانب ہے تاہم وہ پوری معلومات لینے کے بعد کچھ کہنے کے قابل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اتحادیوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات اور ہم آہنگی ہے، سکندر شیرپاﺅ کے بیان کے متعلق انہوں نے کہا کہ جب وہ حکومت میں تھے تو انہیں اعتراضات کرنے چاہئیں تھے اب باہر بیٹھ کر اعتراض کرنے کی ضرورت نہیں۔ عوامی جمہوری اتحاد نے بھی پیسکو سے متعلق کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پرویز خٹک

ای پیپر-دی نیشن