• news

مظفرنگر فسادات کے دوران مسلمانوں اور آئی ایس آئی میں رابطے نہیں تھے: بھارت کا اعتراف

 کراچی( نوائے وقت نیوز) بھارتی وزارت داخلہ نے ان رپورٹوں کی تردید کی ہے کہ مظفر نگر فسادات کا شکار ہونے والے مسلمان نوجوانوں اور پاکستان خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے درمیان کوئی رابطہ تھا تاہم انہوں نے دہلی پولیس کے اس بیان سے اتفاق کیا کہ لشکر طیبہ کے دو مشتبہ کارکنوں نے علاقے میں دو افراد سے ملاقات کی تھی۔’’ دکن ہیرالڈ‘‘ کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ ایسا کوئی ثبوت یا انٹیلی جنس معلومات نہیں جس سے واضح ہوکہ فسادات کے متاثرین سے آئی ایس آئی نے رابطہ کیا ہو۔ کانگریس کے رہنما  راہول گاندھی نے دعویٰ کیا تھا کہ مظفر نگر کے فسادات کے متاثرین سے لشکر طیبہ کے دہشت گردوں نے مختلف افراد کو بھرتی کیلئے رابطہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن