• news

منیر اے ملک نے استعفیٰ بھجوا دیا اسلم بٹ کے اٹارنی جنرل بننے کا امکان

لاہور (ایف ایچ شہزاد سے) وکلاء تحریک کے مرکزی رہنما منیر اے ملک نے بطور اٹارنی جنرل تعیناتی سے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ وہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی ریٹائرمنٹ تک عہدے پر کام کرینگے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے منیر اے ملک سے خود رابطہ کر کے انہیں اٹارنی جنرل کا عہدہ سنبھالنے کی پیشکش کی تھی جس کا مقصد اعلیٰ عدالتوں میں زیرسماعت حکومتی مقدمات کو بہتر طریقے سے چلانے کے ساتھ عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے کے تاثر کو ختم کرنا تھا۔ ذرائع کے مطابق منیر اے ملک نے اپنا استعفیٰ حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ نئے اٹارنی جنرل کے نام کا حتمی فیصلہ ہوتے ہی منظور کر لیا جائے گا۔ نئے اٹارنی جنرل کیلئے سینئر وکیل محمد اسلم بٹ کی تعیناتی کا امکان ہے جو شریف برادران کے مختلف مقدمات کی پیروی کے علاوہ جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے دائر کی گئی رٹ درخواستوں میں حکومت پنجاب کے وکیل تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن