• news

ججز نظربندی کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی، مشرف کو حاضری سے مکمل استثنیٰ پر بحث ہو گی

اسلام آباد  (اے پی پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو حاضری سے مزید ایک دن کیلئے استثنیٰ دیتے ہوئے سماعت 16جنوری تک ملتوی کر دی۔  عدالت نے سماعت کی تو پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے سابق صدر کی بیماری کا سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے ایک دن کیلئے حاضری سے استثنٰی دے دیا۔ سماعت کے دوران ضلعی انتظامیہ کے ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف کی حاضری کے وقت سکیورٹی کے حوالے سے پلان ترتیب دے رہے ہیں آئندہ سماعت پر پرویز مشرف کی حاضر ی سے مکمل استثنیٰ کی درخواست پر بحث ہو گی ۔

ای پیپر-دی نیشن