• news
  • image

پاکستان اور افغانستان میں تجارت 17 مارچ کے بعد ڈالر میں ہو گی

پاکستان اور افغانستان میں تجارت 17 مارچ کے بعد ڈالر میں ہو گی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز+ آن لائن) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاک افغان ٹریڈ معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پاکستانی روپے میں تجارت 17 مارچ کے بعد ختم کردی جائے گی۔ پاک افغان تجارت 17 مارچ کے بعد ڈالر میں کی جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق فیصلہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بنکوں کے ذریعے کرانے کی وجہ سے کیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار نے غلام خان چیک پوسٹ سے سیمنٹ کے علاوہ دیگر اشیاءافغانستان ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور خیبرپی کے چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری کو یقین دلایا ہے کہ افغانستان کیلئے پاکستانی ایکسپورٹ روپے کی بجائے امریکی ڈالر میں کرنے اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی نیگیٹو لسٹ سے سگریٹ اور آٹو پارٹس کو نکالنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائیگا۔ خیبر پی کے چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری نے گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار سے اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملاقات کی۔
افغانستان سے تجارت

epaper

ای پیپر-دی نیشن