• news
  • image

پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول منسوخ کرنے کا باقاعدہ اعلان آج متوقع

پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول منسوخ کرنے کا باقاعدہ اعلان آج متوقع

اسلام آباد(خبرنگار) پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول منسوخ کرنے کا آج باقاعدہ اعلان متوقع ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور اور سندھ ہائی کورٹس کے فیصلوں کے بعد دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات موجودہ شیڈول کے مطابق منعقدکرانا ممکن نہیں رہے، الیکشن کمیشن کو شیڈول منسوخ کرنے یا شیڈول روک دینے کے حوالے سے عدالت عالیہ اور عدالت عظمیٰ نے کوئی ہدایت نہیں دی مگر دونوں ہائی کورٹس کے فیصلوں کے بعد انتخابات کے انعقاد میں کنفیوژن پیدا ہوگئی ہے، جس سے عوام اور امیدوار شدید پریشان ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کنفیوژن سے نکلنے کے لئے الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ شیڈول کی منسوخی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے تاکہ ایک واضع صورتحال لوگوں کے سامنے آسکے۔
اعلان متوقع

epaper

ای پیپر-دی نیشن