پشاور: دھاندلی کے الزامات، حلقہ پی کے 86 سوات 7 سے قیموس خان کا انتخاب کالعدم ،دوبارہ پولنگ کا حکم
پشاور: دھاندلی کے الزامات، حلقہ پی کے 86 سوات 7 سے قیموس خان کا انتخاب کالعدم ،دوبارہ پولنگ کا حکم
پشاور (نوائے وقت نیوز) الیکشن ٹربیونل نے چھیاسی سوات سے کامیاب مسلم لیگ نون کے رکن اسملی قیموس خان کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا۔ الیکشن ٹربیونل پشاور نے پی کے 86 سوات سات میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔ اس حلقے سے اے این پی کے ناکام امیدوار حیدر علی نے قیموس خان کے انتخاب کو چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے انتخابات کے دوران دھاندلی کے الزامات عائد کئے تھے۔ الیکشن ٹربیونل نے درخواست گزار حیدر علی کے دلائل سننے کے بعد قیموس خان کی کامیابی کالعدم قرار دی۔
کالعدم