میرے م¶کل احتساب عدالت سے زرداری کو بچا کر لے آئے، پیر اعجاز شاہ سابق صدر پر پھونکیں مارتے رہے
میرے م¶کل احتساب عدالت سے زرداری کو بچا کر لے آئے، پیر اعجاز شاہ سابق صدر پر پھونکیں مارتے رہے
اسلام آباد (آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری کے پیر اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ میرے م¶کل احتساب عدالت میں آصف زرداری کے ساتھ تھے جو انہیں بچا کر لے آئے جس طرح دشمن پہلے ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکے اب بھی کچھ نہیں کر سکیں گے۔ موجودہ حکومت دو سال سے زیادہ چلتی نظر نہیں آتی۔ جمعرات کو زرداری ہا¶س میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری خصوصی عدالت میں پیشی کیلئے اکیلے نہیں گئے تھے بلکہ میرے موکل بھی ساتھ گئے تھے جو انہیں بچا کر لے آئے۔ پیر اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ میرے موکلوں کی موجودگی میں آئندہ بھی سابق صدر آصف علی زرداری کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ پائے گا اور وہ تمام مقدمات سے بری ہوں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی کرپشن ریفرنسز میں جمعرات کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کی حفاظت کیلئے غیرملکی نجی محافظ بھی ان کے ساتھ تھے۔ سابق صدر ”ہیرو“ کے انداز میں اپنی بلٹ پروف گاڑی سے ہاتھ ہلاتے ہوئے برآمد ہوئے اور اپنی مخصوص مسکراہٹ سے پُرجوش انداز میں ہاتھ ہلا ہلا کر کارکنان کے نعروں کا جواب دیتے رہے۔ سابق صدر زرداری کو ایوان صدر میں پانچ سال پورے کرانے کا دعویٰ کرنے والے ان کے پیر اعجاز شاہ بھی وہاں موجود تھے اور وہ مخصوص سٹائل میں پڑھ پڑھ کر سابق صدر پر پھونکیں مارتے رہے۔ سابق صدر کے پیر سید اعجاز شاہ بھی ان کی پیشی سے قبل عدالت کے باہر پہنچے اور وہ ان کی روانگی تک وہاں موجود رہے۔
پیر اعجاز شاہ