گوجرانوالہ: سنگین مقدمات میں ملوث ملزم سیشن کورٹ سے فرار، 3 اہلکار معطل
گوجرانوالہ: سنگین مقدمات میں ملوث ملزم سیشن کورٹ سے فرار، 3 اہلکار معطل
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے احاطہ سے تاریخ پیشی پر آیا قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزم فرار ہو گیا۔ نگرانی پر مامور اے ایس آئی اور دو کا نسٹیبلان بھی کارروائی کے خوف روپوش ہو گئے۔ غفلت کا مظاہرہ کرنے پر 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ لدھے والا وڑائچ کے علاقہ میں سنگین مقدمات میں ملوث ملزم مہران عرف چندوبٹ کو جیل سے تاریخ پیشی پر علاقہ مجسٹریٹ جمیل بھٹی کی عدالت میں پیشی کے لئے لایا گیا۔ ملزم کو بخشی خانہ سے تھانیدار محبوب سبحانی اور کانسٹیبلوں اعجاز، ارشد کی نگرانی میں عدالت بھجوایا گیا۔ پیشی بھگت کر واپس بخشی خانہ جاتے ہوئے ملزم نے کانسٹیبل راشد کو ایک ہزار رو پے دیکر بوتلیں لا نے کا کہا۔ اس دوران چادر اوڑھے ملزم مہران عرف چندو نے دوڑ لگا دی تاہم اطلاع ملنے پر سیشن کورٹ سکیورٹی نے داخلی اور خارجی گیٹ بند کروا کر سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم ڈیڑھ گھنٹہ کی تلاش کے باوجود ملزم کا کہیں سراغ نہ ملا۔ ایس پی سول لائن کا کہنا ہے کہ ملزم کے فرار میں ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والا ملزم خطرناک گینگ کا سرغنہ بتایا جاتا ہے جبکہ اعلیٰ حکام نے نااہلی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے تین پولیس اہلکاروں کو بھی معطل کر دیا ہے۔
ملزم فرار