حملے کے وقت چودھری اسلم دو ست سے تحفہ میں ملنے والی ڈبل کیبن گاڑی میں سوار تھے
حملے کے وقت چودھری اسلم دو ست سے تحفہ میں ملنے والی ڈبل کیبن گاڑی میں سوار تھے
کراچی (آئی این پی) کراچی دھماکے میں جاں بحق ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم حملے کے وقت ڈبل کیبن گاڑی میں سوار تھے جبکہ سکیورٹی سکواڈ ان کے ہمراہ تھا۔ ڈبل کیبن بلٹ پروف گاڑی ایک دوست نے انہیں تحفے میں دی تھی۔ اس سے قبل سرکاری بلٹ پروف گاڑی حکومت نے چوہدری اسلم سے واپس لے لی تھی۔ چوہدری اسلم پر حملے کے وقت ان کیساتھ دو سکیورٹی گاڑیاں اور ایک پولیس موبائل بھی تھی۔ چوہدری اسلم دفتر آنے کیلئے لیاری ایکسپریس وے کا راستہ اختیار کرتے تھے جبکہ حکومت کی جانب سے چوہدری اسلم کے سکواڈ کو دو بکتر بند گاڑیاں بھی دے رکھی تھیں۔
گاڑی / تحفہ