جماعت اسلامی کے آئندہ امیر کیلئے منور حسن لیاقت بلوچ اور سراج الحق کے ناموں کا اعلان
جماعت اسلامی کے آئندہ امیر کیلئے منور حسن لیاقت بلوچ اور سراج الحق کے ناموں کا اعلان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان کے انتخاب برائے 2014-2019 ءکے لیے تین ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مرکزی مجلس شورٰی نے سید منور حسن، لیاقت بلوچ اور سراج الحق کو آئندہ انتخاب امیر کے لیے نامزد کیا ہے۔ یہ اعلان ناظم انتخاب برائے امیر جماعت عبدالحفیظ احمد نے گزشتہ روز منصورہ میں کیا ہے۔ دستور جماعت کے مطابق مرکزی مجلس شورٰی انتخاب امیر کے لیے ارکان جماعت کی رہنمائی کے لیے خفیہ بیلٹ کے ذریعے تین نام نامزد کرتی ہے جسے ارکان جماعت کو خفیہ بیلٹ کے لیے ارسال کیا جاتا ہے۔ ارکان جماعت ان تین ارکان کو ووٹ دینے کے پابند نہیں وہ ان کے علاوہ کسی رکن جماعت کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ آئندہ 5 سال کے لیے امیر جماعت کے انتخاب کے لیے مرکزی شورٰی کے اجلاس منعقدہ 3 تا5جنوری 2014 ء میں خفیہ بیلٹ کے ذریعے رائے شماری کرائی گئی ارکان شورٰی نے امیر جماعت کے انتخاب کے لیے سید منور حسن، لیاقت بلوچ اور سراج الحق کے نام تجویز کئے ہیں ۔
ناموں کا اعلان