• news
  • image

2 کمسن بچے ماں کے حوالے، باپ عدالت میں رو پڑا، باہر نکلتے ہی بے ہوش

2 کمسن بچے ماں کے حوالے، باپ عدالت میں رو پڑا، باہر نکلتے ہی بے ہوش

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے پانچ سالہ بچی اور دو سالہ بچے کو باپ کی تحویل سے لیکر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جسے سننے کے بعد باپ کمرہ عدالت میں رو پڑا اور باہر نکلتے ہی بے ہوش ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق شازیہ بی بی اور تاندلیانوالہ کے رمضان میں طلاق ہوئی تو ماں نے پانچ سالہ طیبہ اور 2 سالہ حیدر کی حوالگی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ جسٹس شاہد بلال نے بیلف کے ذریعے بچوں کو برآمد کرکے ماں کے حوالے کر دی۔ باپ کی فریاد پر فاضل جج نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح بچی دونوں کے پاس رہے لیکن کوئی قانون ہائیکورٹ کو اختیار نہیں دیتا کہ وہ بچی کو ماں سے الگ کریں۔ عدالت کے حکم سنتے ہی رمضان رو پڑا اور کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی بے ہوش ہو گیا۔ باپ کی حالت کودیکھ کر بچی بھی دھاڑیں مار کر رو پڑی جس کے کچھ دیر بعد ریسکیو اہلکار وہاں پہنچ گئے اور رمضان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
باپ بیہوش

epaper

ای پیپر-دی نیشن