پہاڑی علاقوں میں برفباری جاری‘ سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: محکمہ موسمیات
پہاڑی علاقوں میں برفباری جاری‘ سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: محکمہ موسمیات
اسلام آباد (این این آئی)آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور مری سمیت پہاڑی علاقوں میں جاری برف باری کے باعث جمعرات کو بھی ملک بھر میں موسم سرد رہا مری میں آنے والے سیاحوں کی تفریح دوبالا ہوگئی ¾برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے سے کئی علاقوں میں ضروری اشیا کی قلت پیدا ہوگئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ گھروں میں سردی کی شدت سے ٹھٹھرتے رہے ¾ دھند کے باعث سات انٹرنیشنل پروازیں لاہور ایئر پورٹ پر اتار لی گئیں جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز تک سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوئی جس کی وجہ سے کراچی سمیت صوبہ پنجاب اور ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
برف باری جاری