پاکستان نے زرمبادلہ بیرون ملک لیجانے کی حد 10 ہزار ڈالر سے کم کر کے 5 ہزار کر دی
پاکستان نے زرمبادلہ بیرون ملک لیجانے کی حد 10 ہزار ڈالر سے کم کر کے 5 ہزار کر دی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان سے فی فرد زرمبادلہ بیرون ملک لے جانے کی حد میں کمی کردی گئی ہے۔ اب بیرون ملک سفر کرنے والا شخص 10 ہزار ڈالر کی بجائے 5 ہزار ڈالر ساتھ لے جا سکے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے یہ فیصلہ گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں بیرون ملک سفر کے دوران کرنسی ہمراہ لے جانے کے ایشو پر غور کیا گیا۔ گورنر سٹیٹ بنک نے کہا اس وقت بیرون ملک جاتے ہوئے فی فرد 10 ہزار ڈالر ساتھ لے جانے کی حد ہے جس کو غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیرون ملک سفر کرنے والے 12 سال تک کے بچے کے لئے 50 فی صد الا¶نس ملے گا جبکہ شیر خوار کے لئے 25 فی صد الا¶نس ملے گا۔
زرمبادلہ/ حد