بلدیاتی انتخابات کی مہم عملاً دم توڑ گئی، اپیلوں کی سماعت جاری
بلدیاتی انتخابات کی مہم عملاً دم توڑ گئی، اپیلوں کی سماعت جاری
لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کی گئی نئی حلقہ بندیوں کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے بعد عملاً 30 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی مہم دم توڑ گئی ہے تاہم الیکشن کمشن کی جانب سے اعلان کردہ انتخابی شیڈول پر عملدرآمد تاحال جاری ہے اور اپیلٹ ٹربیونلز امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کر رہے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بارے میں الیکشن کمشن نے سپریم کورٹ سے رہنمائی طلب کی ہے۔ سپریم کورٹ سوموار کو پنجاب حکومت کا موقف سنے گا۔ انتخابی شیڈول کے مطابق 13 جنوری کو الیکشن کمشن امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کرے گا۔ گزشتہ روز صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب تک بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا الیکشن کمشن کام کرتا رہے گا۔
بلدیاتی مہم