جے آئی ٹی کو لال مسجد آپریشن کی کمانڈ کرنے والے جنرل (ر) طارق مجیدمہدی حسن کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست
جے آئی ٹی کو لال مسجد آپریشن کی کمانڈ کرنے والے جنرل (ر) طارق مجیدمہدی حسن کو شامل تفتیش کرنے کی درخواست
اسلام آباد (ثناءنیوز) عبدالرشید غازی قتل کیس میں ہارون الرشید غازی نے سابق کور کمانڈر راولپنڈی جنرل (ر) طارق مجید اور سابق ڈی جی رینجرز جنرل (ر) مہدی حسن کو بھی باضابطہ طور پر شامل تفتیش کرنے کے لئے جے آئی ٹی کو درخواست دے دی ہے۔ طارق مجید اور مہدی حسن کو باضابطہ طور پر عبدالرشید غازی قتل کیس میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست گذشتہ رات ہارون الرشید غازی نے جے آئی ٹی کے رکن افتخار چٹھہ کو اپنا تحریری بیان دیتے ہوئے کیا ہے۔ جے آئی ٹی کو ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں ہارون الرشید غازی نے کہا ہے کہ ”بلاشبہ پرویز مشرف لال مسجد آپریشن کے مرکزی مجرم اور ماسٹر مائنڈ ہیں لیکن حقائق و واقعات اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں یہ بات بھی ثابت ہو چکی ہے کہ جنرل (ر) طارق مجید اور جنرل مہدی حسن نے لال مسجد آپریشن کی کمانڈ اور نگرانی کی تھی لہٰذا جنرل (ر) طارق مجید اور جنرل (ر) مہدی حسن کو علامہ عبدالرشید غازی قتل کیس میں شامل تفتیش کر کے ان سے حقائق معلوم کئے جائیں۔
درخواست