• news

پشاور: ڈرون حملوں کے خلاف تحریک انصاف کے دھرنے کو 48 روز مکمل

پشاور: ڈرون حملوں کے خلاف تحریک انصاف کے دھرنے کو 48 روز مکمل

پشاور (این این آئی) تحریک انصاف کے ڈرون حملوں کیخلاف دھرنے کو 48 روز مکمل ہو گئے۔ جمعرات کو دھرنے کے 48 ویں روز پی کے تھری پشاور کے کارکنان اور رہنماﺅں نے ایم پی اے جاوید نسیم، پی کے تھری صدر ریاض احمد، بابائے دھرنا فیاض خلیل کی قیادت میں ڈیوٹی دی جبکہ اتحادی جماعتوں کے کارکنان بھی موجود رہے۔کارکنان سے خطاب کرتے ایم پی اے جاوید نسیم نے کہا وفاقی حکومت اور وزیرا عظم ڈرون حملوں کا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ حکمرانوں کو بیگناہ عوام کے متاثر ہونے کی کوئی پرواہ نہیں صرف اپنے چہیتوں کو نوازنے اور اندھا دھند کمائی میں مصروف ہیں۔
تحریک انصاف دھرنا

ای پیپر-دی نیشن