• news

سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد (اے پی پی) سنیئر سول جج اسلام آباد عبدالغفور کاکڑ نے غیر قانونی طور پر پلاٹ الاٹ کرنے کے الزام میں گرفتار سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔
 ایف آئی اے نے ملزم کوعدالت میں پیش کر کے درخواست دائر کی کہ ملزم سے مزید تفتیش درکار ہے لہذا ملزم کو جسمانی پر حوالے کیا جائے جس پر عدالت نے مذکورہ حکم سنایا۔
فرخند اقبال

ای پیپر-دی نیشن