آزادی کشمیر کی حمایت پر پاکستان دہشتگردی کا شکار ہے: علی گیلانی
مظفرآباد( این این آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ بابائے حریت سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت سے دوستی کی بھیک مانگنا چھ لاکھ شہداء کے خون سے غداری ہے ریاست جموںوکشمیر کی تقسیم ناقابل قبول ہے ،آزادی کشمیر کی حمایت کی پاداش میں مملکت پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے پاکستان وآزادکشمیر کی حکومتیں بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہ کریں۔ ڈرون حملے، بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک ،فسادات اسلامی مملکت کے خلاف اغیار کی منصوبہ بند سازشیں ہیں جن کے تدارک کیلئے جذبہ ایمانی اور خوداری کی ضرورت ہے وہ سرینگر سے’’ حق خودارادیت ضروری کیوں‘‘ سیمینار سے ٹیلیفونک خطاب کر رہے تھے۔ عبدالعزیزعلوی، شیخ عقیل الرحمن، عزیر غزالی، ابرار حیدر اور بشارت مغل نے بھی خطاب کیا۔