• news

مختصر عدالتی خبریں

مختصر عدالتی خبریں

لاہور(وقائع نگار خصوصی) شوہر کی جانب سے بیوی پر تیزاب پھینکنے کا ہائیکورٹ کا نوٹس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یار خان کو پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت٭.... خراب موبائل فون فروخت کرنے پرمقامی کمپنی کا مالک گیارہ فروری کو طلب٭.... ماتحت عدلیہ کے ملازمین کو جوڈیشل الاونس فراہم نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب معاونت کے لئے طلب ٭.... بینکنگ کورٹ میں مالیاتی ادارے نے اپنے تیرہ نادہندگان/ کنزیومرزکے خلاف ریکوری کے لئے دعویٰ جات دائر کردیے٭.... چوری کے مقدمہ میں ملوث ائیر ہوسٹس بدر خالد کی عبوری ضمانت میں بیس جنوری تک توسیع کردی ۔
٭.... چار بالغ بچے دادا دادی کی تحویل سے برآمد۔ درخواست گزار ماں کے حوالے
٭.... خاتون نے چھوٹی بہن کے ساتھ تعلقات کے شبہ میں خاوند سے طلاق مانگنے کے لئے عدالت میں دعویٰ دائر کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن