ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت تین جاں بحق دو افراد کی پراسرار ہلاکت
ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت تین جاں بحق دو افراد کی پراسرار ہلاکت
لاہور/فیروز والا (نامہ نگاران+ سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں3 افراد جاں بحق، بچے سمیت 2 کی پر اسرار ہلاکککت، ٹرالر کی ٹکر سے تھانیدار سمیت 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ بتاےا جاتا ہے کہ سندر کے علاقہ مےں نامعلوم معمر خاتون گاڑی کی زد آکر موقع پر ہی دم توڑ گئی شناخت نہےں ہوسکی ماڈل ٹاﺅن کےو بلاک مےں دو گاڑےاں آپس ٹکرا گئےں جس سے دونوں گاڑےوںکے ڈرائےوراقبال اور نامعلوم شخص شدےد زخمی ہوگئے۔ والٹن روڈ فیکٹری ایریا میں سڑک عبور کرتے ہوئے 45سالہ سائیکل سوار صدیق کو تیز رفتار کار نے کو ٹکر مارکر ہلاک کر دےا۔ برکی ہڈیا رہ مےں تےز فتار کار کی زد میں آکر 30سالہ بھکاری زخمی ہو گیا۔ ہسپتال پہنچاےا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔شالیمار کے علاقہ میں کوڑے کے ڈھیر سے نومولود بچے کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ چوہنگ ملتان روڈ سے نامعلوم32 سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ جی ٹی روڈ پر منوں آباد (مریدکے) کے قریب تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر کھڑی پولیس گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں تھانیدار سمیت چار اہلکار زخمی ہو گئے۔