شہریوں سے بھتہ مانگنے، قتل کی دھمکیاں دینے والے3 ملزم گرفتار
شہریوں سے بھتہ مانگنے، قتل کی دھمکیاں دینے والے3 ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) ہربنس پورہ پولیس نے شہریوں سے بھتہ مانگنے اور جان سے مارنے کی دھمکےاں دےنے والے تین بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گزشتہ روز ایس پی کینٹ آپریشنز عمر ریاض چیمہ نے مےڈےا کو بتایا کہ حافظ غلام مصطفی اور قصیر بٹ سمیت متعدد افراد کو بھتہ خوروں کی جانب سے بھتہ لینے کی دھمکیا ں مل رہی تھےں۔مذکورہ افراد نے ملزمان کے خلاف تھانہ ہربنس پورہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی ۔جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے موبائل فون سے تین بھتہ خوروں عرفان ،علی حسین اور قمر عباس کو ٹرےس کر کے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے درجنوں موبائل فون سمیں ،اسلحہ اور دیگر سامان قبضہ میںلے لیاہے ۔