• news

بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے لئے چیف جسٹس پاکستان نے سیل قائم کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے سپریم کورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوںکیلئے شکایات سیل قائم کر دیا ہے۔ سیل کے قیام کا مقدمہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے سہولیات فراہم کرنا ہے۔ سپریم کورٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ خصوصی ونگ سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل میں قائم کیا گیا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اپنے حقوق کا تحفظ مشکل ہے وہ قبضہ گروپوں یہاں تک کہ اپنے رشتہ داروں کے ہاتھوں بھی قانونی معاملات میں دھوکہ کھاتے ہیں اور قانونی معاملات کی درست انداز میں پیروی نہیں کر پاتے اس لئے چیف جسٹس تصدق جیلانی نے سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل میں خصوصی ونگ قائم کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن