• news

پرویز مشرف کی آئندہ دو سے تین روز میں انجیو پلاسٹی کئے جانے کا امکان

راولپنڈی (آئی این پی) سابق صدر پرویز مشرف کی آئندہ دو سے تین روز میں انجیو پلاسٹی کئے جانے کا امکان ہے‘ ڈاکٹروں نے انہیں تین سے چار ہفتے کا مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ جمعہ کو سابق صدر پرویز مشرف کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ انجیو گرافی سے یہ پتہ چلنے کے بعد کہ  پرویز مشرف کی دل کی شریان بند ہے آئندہ دو سے تین روز میں ان کی انجیو پلاسٹی کئے جانے کا امکان ہے۔ اے ایف آئی سی کے ڈاکٹروں نے سابق صدر کو تین سے چار ہفتے مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن