• news

بھارت میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ، 3 رکشہ ڈرائیوروں کی 13 سالہ لڑکی سے زیادتی

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک بار پھر اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آگیا۔ 3 رکشہ ڈرائیوروں نے 13 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن