• news

سی این جی سٹیشنوں کی گیس بندش کے خلاف درخواست مسترد ‘ پہلا حق گھریلو صارفین کا ہے : ہائیکورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز احمد نے سی این جی سٹیشنوں کو گیس کی بندش کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ گھریلو صارفین کا حق ہے کہ پہلے انہیں گیس فراہم کی جائے ۔ درخواست گذار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ سی این جی سٹیشنوں کو گیس کی بندش سے کاروبار مکمل طور پر تباہ ہورہا ہے جس سے نہ صرف مالکان کو مالی خسارے کا سامنا ہے بلکہ ہزاروں لوگ بھی بے روزگار ہو رہے ہیں لہٰذا سی این جی سٹیشنوں کو گیس کی بندش کا حکومتی حکم کالعدم قرار دیا جائے۔ سرکاری وکیل کا مؤقف تھا کہ حکومت نے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کیلئے سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ گھریلو صارفین کا حق ہے کہ انہیں پہلے گیس فراہم کی جائے۔ گیس کی تقسیم کے حوالے سے حکومتی پالیسی درست ہے۔ عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست مسترد کر دی۔ ثناء نیوز کے مطابق عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد قرار دیا کہ سی این جی کی بندش کا حکومتی اقدام درست ہے۔ سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند نہ کی جاتی تو پھر گھریلو صارفین کو گیس نہ ملتی۔

ای پیپر-دی نیشن