• news

بچوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری، بیرون ملک بھجوا دیا جائے: چودھری اسلم کی وصیت

کراچی (آئی این پی) کراچی بم حملے میں جاں بحق ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم نے شہادت سے قبل وصیت کی تھی کہ میرے مرنے کے بعد میرے بچوں کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت پاکستان پر ہو گی، پاکستان میں میرے اہلخانہ کو شدید خطرات لاحق ہوں گے، حکومت ان کی حفاظت کے پیش نظر انہیں بیرون ملک بھجوائے تاہم جب وہ تعلیم مکمل کر لیں تو انہیں واپس لا کر پولیس فورس میں بھرتی کیا جائے، چودھری اسلم کے بچے بھی پولیس فورس کا حصہ بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔ چودھری اسلم کی وصیت ان کی بیوہ نورین اسلم کے ذریعے منظر عام پر آ گئی۔ وصیت کے مطابق کے مطابق چودھری  اسلم نے کہا تھا کہ میں نے جس طرح پاکستان کے دشمنوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کرتے ہوئے عملی اقدامات کئے اس کی وجہ سے میری زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔ میری زندگی کی شام کسی بھی گلی میں ہو سکتی ہے۔ میرے بچوں کو میرے مرنے کے بعد حفاظت کے پیش نظر تعلیم حاصل کرنے کے لئے بیرون ملک بھجوایا جائے۔ چوہدری اسلم کی بیوہ نے اپنے شوہر کی وصیت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بچوں کو پاکستان میں شدید خطرات لاحق ہیں۔حکومت کا فرض ہے کہ وہ میرے شہید شوہر کی وصیت پر عملدر آمد کرتے ہوئے ہمارے بچوں کو بیرون ملک بھجوائے۔

ای پیپر-دی نیشن