ڈاکٹرز نے اجازت دی تو مشرف ضرور عدالت میں پیش ہونگے: احمد رضا قصوری
اسلام آباد (این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدرپرویزمشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے اجازت دی تو پرویزمشرف ضرورعدالت پیش ہوں گے۔ جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احمد رضا قصوری نے کہا کہ عدالت نے کہا ہے کہ ضابطہ فوجداری پر انحصار کیا جاسکتا ہے۔ پرویزمشرف ماضی میں بھی عدالت میں پیش ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈاکٹر نے اجازت دی تو پرویزمشرف ضرورپیش ہوں گے، بال اب ڈاکٹرزکی کورٹ میں ہے۔