قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پرسوں بلدیاتی انتخابات کے معاملات پر غور کریگی
اسلام آباد (ثناء نیوز) بلدیاتی انتخابات کے معاملات پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس ایک بار پھر طلب کر لیا گیا گزشتہ اجلاس میں کمیٹی نے بلدیاتی انتخابات مارچ، اپریل تک ملتوی کرنے کی سفارش کی تھی بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر 13 جنوری کو طلب اجلاس میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تجویز کا جائزہ لیا جائیگا۔