• news

2013ئ: چین نے سپر پاور امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا بیرونی تجارت کے حجم کے حوالے سے دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا

واشنگٹن (اے پی اے) 2013 میں چین پہلی بار دنیا کی سپر پاور امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر بیرونی تجارت کے حجم کے حوالے سے دنیا میں پہلے مقام پر آ گیا۔ 2013 میں چین کی برآمد اور درآمد کا کل حجم چار کھرب سولہ ارب ڈالر رہا جو 2012 کی نسبت سات اعشاریہ چھہ فی صد زیادہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سن 2013 کے ماہ جنوری سے ماہ نومبر تک امریکہ کی بیرونی تجارت کا حجم تین کھرب ستاون ارب رہا، یوں امریکہ اس اعتبار سے دوسرے مقام پر آیا۔ چین کے کسٹمز ادارے کے تجزیاتی شعبہ کے سربراہ جین یوئے شین نے کہا کہ قومی بیرونی تجارت کی ترقی کے لیے یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔ موصوف کے مطابق سن 2014 میں چین کی بیرونی تجارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن