• news

اداکارہ روبی انعم کیخلاف بھابھی کی اندراج مقدمہ کی درخواست‘ایڈیشنل سیشن جج کی پولیس کو قانونی کارروائی کی ہدایت

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل سیشن جج نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر اداکارہ روبی انعم کے خلاف  اسکی بھابھی کی طرف سے دائر درخواست پر ایس ایچ او تھانہ لوئرمال کو قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ روبی انعم کی بھابھی نے ایڈووکیٹ محمودالحسن گیلانی کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ روبی انعم کا عرصہ سے اس کے ساتھ تنازعہ چلا آرہا ہے اور وہ مختلف حیلوں بہانوں سے مجھے تنگ کرتی رہتی ہے گزشتہ دنوں اس نے میرے بچوں کو مجھ سے چھیننے کی کوشش کی جس پر پولیس کو روبی کے خلاف کارروائی کی درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، عدالت سے استدعا ہے روبی انعم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے سماعت کے بعد گزشتہ روزمذکورہ احکامات جاری کردیے۔

ای پیپر-دی نیشن